تلنگانہ

آر ٹی سی بس کو نہ روکنے پر خاتون مسافرین نے احتجاج کیا

تلنگانہ آر ٹی سی بس کو نہ روکنے پر خاتون مسافرین نے احتجاج کیا۔یہ واقعہ ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ آر ٹی سی بس کو نہ روکنے پر خاتون مسافرین نے احتجاج کیا۔یہ واقعہ ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے مورچم پلی چوراہے کے قریب آرٹی سی بس کو نہ روکنے پر خواتین کی بڑی تعداد نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

پرکال۔بھوپال پلی کے قریب کئے گئے اس احتجاج کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہوگئی اورگاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑا۔

Women Protest On Road For RTC Buses Not Stopping | Jayashankar Bhupalpally | V6 News

انہوں نے مورنچے پلی سے دس دیہاتوں کیلئے بس اسٹاپ قائم کرنے کامطالبہ کیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی۔

خواتین کے اس اچانک احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔