تلنگانہ

مکتھل میں یتی نرسنگھا نند کے خلاف گستاخی پر کارروائی کا مطالبہ، جمعیتہ علماء کا احتجاج

اس سلسلے میں سب انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر وائ بھاگیہ لکشمی ریڈی کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

مکتھل: آج مکتھل میں یتی نرسنگھا نند سوامی کی جانب سے شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کے خلاف جمعیتہ علماء مکتھل ضلع نارائن پیٹھ کے ذمہ داران اور مسلم نوجوانوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے فوری گرفتاری اور کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

اس سلسلے میں سب انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر وائ بھاگیہ لکشمی ریڈی کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

اس وفد کی قیادت مولانا حافظ عبد القوی حسامی صدر ضلع جمعیتہ علماء کر رہے تھے، جبکہ ان کے ساتھ مولانا عبد الحمید رشادی جنرل سیکریٹری، قاضی محمد شہاب الدین، الحاج نورالدین صدر مسجد نور، انور حسین کونسلر، عبد المنان مسجد شریفہ، محمد شرف الدین، اصغر علی سابق کونسلر، صادق حسین، عاصم حسین، حافظ محمد سہیل نظامی، محمد حسام الدین اور محمد جاوید سمیت دیگر نوجوان بھی موجود تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نرسنگھا نند سوامی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے تاکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں۔