حیدرآباد

سوشیل میڈیا پر نامناسب پوسٹ۔ پرانا شہرحیدرآباد کے رین بازار میں کشیدگی

بعض افراد نے ٹھاکر نامی شخص کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کو دیکھا اور اس کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے پولیس سے رجوع ہوئے۔

حیدرآباد: پرانے شہر حیدرآباد کے رین بازار علاقہ میں اتوار کی رات اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے فرقہ وارانہ مواد کے خلاف ایک گروپ احتجاج کیلئے جمع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
جلسہ کی منسوخی کے لئے پولیس ذمہ دار۔ امجد اللہ خاں کا الزام
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

بعض افراد نے ٹھاکر نامی شخص کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کو دیکھا اور اس کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے پولیس سے رجوع ہوئے۔

اس خبر کے پھیلتے ہی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جس سے حالات کے بگڑنے کے خدشات بڑھ گئے۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی ٹاسک فورس کی ٹیم سمیت اضافی کمک موقع پر پہنچ گئی۔

ساؤتھ زون کی ڈی سی پی اسنیہا مہرا نے کہا کہ اس سلسلہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے، اور اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ”ہم اس کی تلاش کر رہے ہیں اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیں گے۔ عوام کو افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے،”۔

یہ مسئلہ رات گیارہ بجے کے قریب شروع ہوا اور صبح 3 بجے تک جاری رہا۔ بعد ازاں پولیس کی ٹیموں نے ان نوجوانوں کو منتشر کر دیا جو اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔