تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ نے ایم بی بی ایس کیلئے قبائلی لڑکی کی مالی مدد کی

وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے آصف آباد ضلع کے جنڈا گوڈا گاؤں کی ایک قبائلی لڑکی کے ایم بی بی ایس کی تعلیم کیلئے مالی مدد فراہم کی۔

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے آصف آباد ضلع کے جنڈا گوڈا گاؤں کی ایک قبائلی لڑکی کے ایم بی بی ایس کی تعلیم کیلئے مالی مدد فراہم کی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
میڈیکل کورسس میں داخلوں کی کونسلنگ کا اندرون ہفتہ آغاز
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے سائی شردھا کے خاندان کو مالی مدد فراہم کی ہے جو ایم بی بی ایس میں نشست حاصل کرنے کے باوجود کالج کی فیس ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی تھی۔

اس کے خاندان نے سائی شردھا کے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔