تلنگانہ

تلنگانہ: دوکاروں میں خوفناک تصادم، تین افرادجاں بحق

اس حادثہ میں دونوں کاروں میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ کوڈی پلی منڈل کے وینکٹ راؤ پیٹ گیٹ کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ کے وقت ایک کار میں بچوں سمیت 9 افراد سفر کر رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تیز رفتاری سے جا رہی دو کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی

اس حادثہ میں دونوں کاروں میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ کوڈی پلی منڈل کے وینکٹ راؤ پیٹ گیٹ کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ کے وقت ایک کار میں بچوں سمیت 9 افراد سفر کر رہے تھے۔

دونوں گاڑیوں کی شدید ٹکر کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ دیگر 6 افراد کو شد یدزخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ایک سالہ ایم ڈی غوث، 45سالہ علی اور40سالہ عظیم بیگم کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔