شمالی بھارت

اترپردیش اے ٹی ایس کے ہاتھوں جیش کا ایک اور دہشت گرد گرفتار

واٹس ایپ ٹیلی گرام اور فیس بک پر پاکستان اور افغانستان کے دہشت گردوں کیلئے آن لائن 50 سے زائد دھماکو آلے بناچکاہے۔

لکھنو: اترپردیش اے ٹی ایس نے سیف اللہ نامی ایک شخص کو جیش محمد مبینہ روابط پر گرفتارکیا ہے۔

جمعہ کے دن اے ٹی ایس کے ہاتھوں سہارنپور سے گرفتار محمد ندیم کو بتانے پر سیف اللہ کو کانبپور سے گرفتارکیاگیا۔

سرکاری ریلیز میں کہاگیا ہے کہ سیف اللہ‘ حبیب الاسلام کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔

وہ ورچول آئی ڈیز بنے کا ماہر ہے۔ وہ واٹس ایپ ٹیلی گرام اور فیس بک پر پاکستان اور افغانستان کے دہشت گردوں کیلئے آن لائن 50 سے زائد دھماکو آلے بناچکاہے۔ وہ ان پلیٹ فارمس سے جہاد سے متعلق آڈیو پیامات بھیجاکرتا تھا۔