کھیل

بابر اعظم نے ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

بابر واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3000 رنز مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے 81 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔ ہندوستان کے ویراٹ کوہلی نے بھی ٹی ٹوئنٹی میں 81 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

لاہور: پاکستانی کپتان بابراعظم نے سابق ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا۔ انہوں نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریر کے 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ بابر اعظم نے اس میچ میں 59 گیندوں پر ناقابل شکست 87 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔

 اس اننگز میں بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 147.46 رہا۔ تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔ بابر واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3000 رنز مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے 81 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔ ہندوستان کے ویراٹ کوہلی نے بھی ٹی ٹوئنٹی میں 81 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

 بابراعظم مجموعی طورپر اس فارمیٹ میں 3000 رنز کا ہندسہ چھونے والے پانچویں بلے باز ہیں۔ کوہلی اور روہت کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ فی الحال روہت شرما کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 3694 رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔

 اب 7 میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں 3-3 سے جیت کے ساتھ برابر ہیں۔ سیریز کا آخری میچ 2 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر جیتا تھا۔ پاکستان نے دوسرا میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

اس کے ساتھ ہی تیسرے میچ میں پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کرکے اپنے حق میں کردیا تھا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے چوتھا میچ 63 رنز سے جیت کر سیریز میں اپنے آپ کو برقرار رکھا۔

پاکستان نے پانچواں ٹی ٹوئنٹی 10 وکٹوں سے جیت کر ایک بار پھر 3-2 کی برتری حاصل کرلی تاہم چھٹے میچ میں انگلینڈ نے دوبارہ میچ جیت کر سیریز 3-3 سے اپنے نام کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا ساتواں اور آخری میاچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔