حیدرآباد

بی جے پی میں کئی، مُنا بھائی ایم بی بی ایس کی طرح ہیں۔ کے ٹی آر

حیدرآباد: اپنے ٹوئیٹس کے ذریعہ کے ٹی آر نے مودی زیرقیادت زعفرانی جماعت کی حکومت کے خلاف طنز و تنقید کے سلسلہ کو جاری رکھا ہے۔

حیدرآباد: اپنے ٹوئیٹس کے ذریعہ مودی زیرقیادت زعفرانی جماعت کی حکومت کے خلاف طنز و تنقید کے سلسلہ کو جاری رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج

 سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راوجو اپنے ٹوئیٹس کے ذریعہ کافی مشہور ہیں نے کہا ہے کہ

‘‘ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بی جے پی میں کئی، مُنا بھائی ایم بی بی ایس کی طرح ہیں’’

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند تارک راما راو نے اس ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ

‘‘ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے دوارکان پارلیمنٹ فرضی اسناد رکھتے ہیں جن کے پاس راجستھان اور تمل ناڈو کی یونیورسٹیوں کی فرضی ڈگریاں ہیں’’

تارک راما راو جو ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارگذار صدربھی ہیں نے انگریزی میں کئے گئے اس ٹوئیٹ کے آخرمیں پوچھا کہ

‘‘کیا انتخابی حلف نامہ میں جھوٹ بولناجرم نہیں ہے اور کس بنیاد پر یہ ایم پیز منتخب ہوئے ہیں؟کیا اسپیکر لوک سبھا کو اس تعلق سے معلومات حاصل کرتے ہوئے خاطی پائے جانے پر ان کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہئے؟’’

تارک راما راو کے اس ٹوئیٹ پر کئی افرادنے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی