آندھراپردیش

طوفان موچہ کا اثر آندھراپریش یا اوڈیشہ پر نہیں پڑے گا

عہدیداروں نے جنوب مشرقی اور وسطی خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ انڈومان سمندر میں اتوار تک چھوٹی کشتیوں اور ماہی گیری کی سرگرمیوں کوروکنے کی خواہش کی۔اے پی کے ساحل کو طوفان موچہ سے راحت حاصل ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ خلیج بنگال پر بنے طوفان موچہ کا اثر، اوڈیشہ یا آندھراپردیش پر نہیں پڑے گا۔یہ طوفان، بنگلہ دیش اور مائنمار کی سمت 110تا130کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواوں کے ساتھ پیش قدمی کرے گا۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

عہدیداروں نے کہاکہ اوڈیشہ میں کسی بھی قسم کی بارش یا پھر طوفانی ہواوں کا انتباہ نہیں دیاگیا ہے۔ یہ ایک گہرا سمندری طوفان ہوگا۔عہدیداروں نے جنوب مشرقی اور وسطی خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ انڈومان سمندر میں اتوار تک چھوٹی کشتیوں اور ماہی گیری کی سرگرمیوں کوروکنے کی خواہش کی۔اے پی کے ساحل کو طوفان موچہ سے راحت حاصل ہوگئی ہے۔