تلنگانہ

تلنگانہ کے دواضلاع میں دومقامات پر آگ۔ فصل جل کر خاکستر ہوگئیں

حیدرآباد: تلنگانہ کے دواضلاع میں دومقامات پر آگ لگنے کے واقعہ کے نتیجہ میں فصل جل کر خاکستر ہوگئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دواضلاع میں دومقامات پر آگ لگنے کے واقعہ کے نتیجہ میں فصل جل کر خاکستر ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

پہلا واقعہ ضلع ورنگل کے ایک کھیت میں پیش آیا جہاں پر فصل کو لگی آگ کے نتیجہ میں تقریبا 50ایکڑ پر پھیلی فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔

یہ واقعہ ضلع کے موندارائی گاوں میں پیش آیا۔اس واقعہ پر فکرمند کسان اے موہن نے کہا کہ اس واقعہ میں نہ صرف تیار فصل بلکہ کاشکاری کا سامان، بیل گاڑی اور دیگر سامان بھی آگ کی نذرہوگیا۔

دوسری جانب نرمل ضلع کے جام نگر گاوں میں تقریبا8ایکڑ پر پھیلی مکئی کی فصل جل کرخاکستر ہوگئی۔

تیز ہواوں کے نتیجہ میں بجلی کے تار کھیت میں گرگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ساری فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔

دونوں مقامات پر فائربریگیڈ کے اہلکاروں کے پہنچنے تک فصل خاکستر ہوگئی۔

اس واقعہ کے بعد کسانوں میں تشویش کی لہردوڑگئی جنہوں نے کہاکہ کافی محنت کے بعد اس فصل کو تیار کیاگیا تھا اور اس واقعہ میں تمام فصل جل کرخاکستر ہوگئی۔

ذریعہ
یواین آئی