حیدرآباد

شراب نوشی نہ کرنے کی خواہش پرشراب کی بوتلوں سے اسپتال پر حملہ،نرس اور سیکوریٹی گارڈزخمی

حیدرآباد: اسپتال کے قریب شراب نوشی نہ کرنے کی خواہش پر حالت نشہ میں بعض افراد نے شراب کی بوتلوں سے اسپتال پر حملہ کردیا جس میں ایک نرس اورسیکوریٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: اسپتال کے قریب شراب نوشی نہ کرنے کی خواہش پر حالت نشہ میں بعض افراد نے شراب کی بوتلوں سے اسپتال پر حملہ کردیا جس میں ایک نرس اورسیکوریٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

یہ واقعہ شہرحیدرآبادکی کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق اس اسپتال کے سیکوریٹی نے اسپتال کے قریب ان افراد کو شراب پیتے ہوئے دیکھا جس کے بعد سیکوریٹی عملہ نے ان کو یہ کہتے ہوئے روکنے کی کوشش کی کہ ان کی اس حرکت سے مریضوں کومشکلات ہوں گی۔

سیکوریٹی کی اس سرزنش پر برہم ان شرابیوں نے شراب کی بوتلوں سے اسپتال کی کھڑکیوں اور کانچ کے دروازوں کونقصان پہنچایا۔

اس واقعہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ کے ساتھ ساتھ ایک نرس بھی زخمی ہوگئی۔

اسپتال کے عملہ کی شکایت پر کے پی ایچ بی پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا۔زخمی نرس جس کی شناخت کرشنا وینی کے طورپر کی گئی ہے، نے بتایا کہ کل شب تقریبا 12 تا 12.30 بجے چارشرابیوں نے یہ حرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ شراب کی بوتلوں سے اسپتال کے شیشوں کو نقصان پہنچایاگیا اور جب وہ سیکوریٹی گارڈ کوبچانے کیلئے دوڑیں تو اسی دوران ایک شراب کی بوتل کے شیشے سے وہ بھی زخمی ہوگئیں۔