تلنگانہ

تلنگانہ میں شعبہ زراعت ایک انقلاب بن گیا: نرنجن ریڈی

وزیر موصوف نے یوم کسان کے سلسلہ میں راجندر نگر آچاریہ جے شنکر زرعی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ریاستی سطح کے جشن کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ ملک میں سبز انقلاب بھوک مٹانے کے لیے آیا تھا، آج تلنگانہ میں شعبہ زراعت ایک انقلاب بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کاشتکار، بات چیت کے لئے تیار: کسان قائد
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

 تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے دس سال کی تقریب کے ایک حصہ کے طور پر، وزیر موصوف نے یوم کسان کے سلسلہ میں راجندر نگر آچاریہ جے شنکر زرعی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ریاستی سطح کے جشن کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تشکیل تلنگانہ کے بعد تلنگانہ نے زراعت کے شعبہ میں بڑے پیمانہ پر ترقی کی ہے۔