جرائم و حادثات

تلنگانہ کی دسویں یوم تاسیس پر ریالی کے دوران ٹریکٹر کی ٹکر سے طالبعلم کی موت

اس طالب علم کی شناخت ضلع کے کملاپورمنڈل کے مری پلی گوڑم اسکول کے چھٹویں جماعت کے طالب علم دھنش کے طورپر کی گئی ہے۔اس حادثہ میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی دسویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ہنمکنڈہ ضلع میں منعقدہ ریلی کے دوران ایک طالب علم نے کتوں سے بچنے کی کوشش کی، اسی دوران ٹریکٹرکی ٹکر سے اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

اس طالب علم کی شناخت ضلع کے کملاپورمنڈل کے مری پلی گوڑم اسکول کے چھٹویں جماعت کے طالب علم دھنش کے طورپر کی گئی ہے۔اس حادثہ میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔

اس کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کو معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔اس واقعہ سے گاوں میں غم کی لہر دوڑگئی۔اس حادثہ کی اطلاع پر چیف وہپ کوشک ریڈی نے اسپتال پہنچ کر اس کی لاش کا دیدار کیا۔