جرائم و حادثات

باپ کی موت سے بے خبر ننھا بیٹا مردہ باپ کے پہلو میں ہی سوگیا

حادثہ میں باپ کی موت سے بے خبر ننھا بیٹا اس کو جگانے کی کوشش کرتا ہوا مردہ باپ کے پہلو میں ہی سوگیا۔

حیدرآباد: حادثہ میں باپ کی موت سے بے خبر ننھا بیٹا اس کو جگانے کی کوشش کرتا ہوا مردہ باپ کے پہلو میں ہی سوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع،اندل وائی منڈل کے وینگل پاڈ میں پیش آیا۔

مقامی افراد کے مطابق34سالہ ملاوتھ ریڈی اپنے تین سالہ بیٹے نتن کے ساتھ رشتہ دار کے مکان گیا تھا۔

رات دیر گئے وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بائیک پر گھر واپس ہورہا تھا کہ سداشیو نگر منڈل کے جنگلاتی علاقہ میں قومی شاہراہ نمبر 44 کے قریب اس نے اپنی گاڑی کا توازن کھودیا اور یہ بائیک ایک بیریکیڈ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا سڑک پر گر گئے۔

سر میں شدید زخم لگنے کی وجہ سے باپ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس بات سے بے خبر لڑکے نے باپ کو جگانے کی کوشش کی اور روتے ہوئے اس کے پہلو میں سو گیا۔

صبح میں قریبی مندر میں آنے والے پجاری نے اس کو دیکھا اور مقامی افراد کے ساتھ ساتھ پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔