تلنگانہ

کڈم پروجیکٹ کے12 دروازے کھولدئیے گئے

اطلاعات کے مطابق پروجیکٹ میں 1,69,300 کیوسک انفلو درج کیا گیا۔ فلڈ گیٹس کے ذرائع1,47,800 کیوسکس پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: کڈم پروجیکٹ میں پانی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ بالائی مقامات پر زبردست بارش کے باعث پروجیکٹ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ درج کیا گیا۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران پروجیکٹ میں ایک لاکھ کیوسک پانی آیا جس کے بعد عہدیداروں نے پانی کے بہاؤ کو نظر میں رکھتے ہوئے 12 فلڈ گیٹس کھول دینے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی

اطلاعات کے مطابق پروجیکٹ میں 1,69,300 کیوسک انفلو درج کیا گیا۔ فلڈ گیٹس کے ذرائع1,47,800 کیوسکس پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے۔

کڈم پراجکٹ میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش700 فٹ (7.603) ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ طور پر پراجیکٹ کی سطح69.575 فٹ،(6.738) ٹی ایم سی پانی موجود ہے۔ فلڈ گیٹس کھولنے کی اطلاع عام ہوتے ہوئے پانی کے اخراج کا نظارہ کرنے عوام کی تعداد پروجیکٹ پہنچ گئی۔