تلنگانہ

حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ای ڈی کے چھاپے

مرکزی ایجنسی کے حکام نے منگل کی صبح جوبلی ہلز، منی کونڈااور پنجہ گٹہ علاقوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے گنٹور ضلع میں تلاشی لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ای ڈی کے چھاپے ہوئے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

مرکزی ایجنسی کے حکام نے منگل کی صبح جوبلی ہلز، منی کونڈااور پنجہ گٹہ علاقوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے گنٹور ضلع میں تلاشی لی۔

15 ٹیموں میں منقسم ای ڈی کے عہدیداروں نے ممتاز صنعت کارو سابق رکن پارلیمنٹ سباسیوا راؤ اور دیگر کئی افراد کی قیام گاہوں کی تلاشی لی۔

ای ڈی کے عہدیداروں نے ٹرانسٹری انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے 9394 کروڑروپئے کے قرض دھوکہ دہی معاملہ میں یہ تلاشی لی۔

ملازمین کے نام کا استعمال کرتے ہوئے فرضی کمپنیوں کے ذریعہ فنڈس کی منتقلی کے الزام پر یہ کارروائی کی گئی۔

ان کمپنیوں کی جانب سے بینکوں سے قرض لینے کے بھی الزامات ہیں۔