17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
مدھیہ پردیش کے شہر ودیشا میں ایک 17 سالہ لڑکے کو چند جوانوں کی جانب سے بے رحمانہ زدوکوب کرنے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ودیشا (ایم پی) : مدھیہ پردیش کے شہر ودیشا میں ایک 17 سالہ لڑکے کو چند جوانوں کی جانب سے بے رحمانہ زدوکوب کرنے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نوجوانوں کا ایک گروپ لڑکے کے اطراف ہے، جب کہ 2 نوجوان، لڑکے کو بے ہوش ہونے تک زدوکوب کرتے رہے۔
قومی کمیشن برائے تحفظ ِ حقوقِ اطفال (این سی پی سی آر) نے ویڈیو کا نوٹ لیتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ ودیشا کو نوٹس جاری کرکے اندرونِ تین دن جواب طلب کیا ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا، جن کی نشاندہی نانو اور واجد کی حیثیت سے کی گئی۔ گروپ کے دیگر ارکان کو گرفتار کرنے تلاش جاری ہے۔
کوتوالی پولیس اسٹیشن انچارج اشوتوش سنگھ نے یہ بات بتائی۔ ملزمین کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعات 294، 323 اور 324 کے تحت الزامات عائد کیے گئے۔