آندھراپردیش
4ماہ کے بچہ نے زندہ چھوٹی مچھلی کو نگل لیا
گذشتہ روز جب اس بچہ نے مچھلی کو چھونے کی کوشش کی تو اس کے ہاتھ میں موجود مچھلی پھسل کر بچے کے منہ میں چلی گئی جس سے بچے کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔
حیدرآباد:چارماہ کے بچہ نے چھوٹی مچھلی کو نگل لیا جس کے بعد ڈاکٹرس نے کافی جدوجہد کے بعد یہ مچھلی نکالی ۔آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے ادونی کی کوڈل پیٹ کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بندے نواز اور محمدی کا چار ماہ کو بیٹا ہے۔دیہی علاقہ کی روایت کے مطابق اگر کوئی چھوٹا بچہ مچھلی کے ہونٹوں کو چھوتا ہے تو ان کا خیال ہے کہ وہ صحت مند رہے گا۔
گذشتہ روز جب اس بچہ نے مچھلی کو چھونے کی کوشش کی تو اس کے ہاتھ میں موجود مچھلی پھسل کر بچے کے منہ میں چلی گئی جس سے بچے کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔
اس کو فوری طورپر اس کے والدین نے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹرس نے معائنہ کرنے کے بعد اس کے گلے میں پھنسی مچھلی کو کافی جدوجہد کے بعد باہر نکالاجس کے بعد تمام نے راحت کی سانس لی۔