جموں و کشمیر

پونچھ شاہراہ پر یاتریوں سے بھری گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، 22 یاتری ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے 22یاتریوں کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

جموں:جموں پونچھ شاہراہ پر جمعرات کے روز پیش آئے سڑک کے ایک المناک حادثے میں 22یاتری ہلاک جبکہ 57دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز چونگی مورا اکھنور کے نزدیک یاتریوں سے بھری ہوئی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے 22یاتریوں کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوئے افراد کوہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز یو پی کی ایک گاڑی زیر نمبر (UP81CT-4058)اکھنور کے قریب دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین درجن کے قریب افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے زخمیوں کی شناخت 13اسالہ کرشنا، جے بھیر سنگھ، سبھاش چند، انکشا ، سنیتا، جتن، کالج، گیتا دیوی، امر بتی، کملیش ، انجو ، رگھویر سنگھ ساکنان اترپردیش اور یوگیش ، رجاوت اور منا دیوی کے طور کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری تھا۔