حیدرآباد

،،انٹراور ڈگری کالجز میں سیکنڈ لینگویج عربی کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان،،

صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ مولانا شاہ احسان الدین صاحب قاسمی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کے انٹر اور ڈگری کالجز میں زیر تعلیم متعدد طلباء وطالبات کو عربی زبان بطور سیکنڈ لینگویج کے نام سے دھوکہ دیا جارہا ہے۔

حیدرآباد:صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ مولانا شاہ احسان الدین صاحب قاسمی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کے انٹر اور ڈگری کالجز میں زیر تعلیم متعدد طلباء وطالبات کو عربی زبان بطور سیکنڈ لینگویج کے نام سے دھوکہ دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

داخلہ (ایڈمیشن) کے وقت انتظامیہ یہ کہتی ہے کہ ہمارے پاس سیکنڈ لینگویج میں عربی زبان کا انتظام ہے۔
یہ بتاکر عربی کے تعلق سے سال بھر کی فیس وصول کی جاتی ہے بعض جگہ یہ کہا جاتا ہے کہ تم خود الگ انتظام کرلو کالج انتظام نہیں کرے گا بعض جگہ سال کے آخر میں دو ماہ پڑھا تے ہیں جس کہ نتیجہ میں طلباء وطالبات کو کافی پریشانی ہوتی ہے نصاب تکمیل نہیں ہو پاتا ۔

اکثر کالج کا انتظامیہ غیر مسلم ہوتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ منظم طریقہ سے متحد ہو کر ایک سازش کے تحت سیکنڈ لینگویج عربی زبان کو بند کیا جارہا ہے تاکہ مسلم طلباء سنسکرت پڑھیں جب کہ سنسکرت زبان گلوبل زبان نہیں ہے اس وقت فارن لینگویجز میں کم از کم تین زبانوں پر عبور ضروری ہے دنیا میں انگریزی کے بعد عربی اور چائنیز زبان سیکھنا یہ وقت کا تقاضہ ہے مسلمان ہوں کہ غیر مسلم اپنے بچوں کو تین زبانوں میں ماہر بنانا ضروری ہے۔

اس سلسلہ میں شہر حیدرآباد اور تمام اضلاع کے آئمہ کرام دانشور حضرات خاص کر مسلم اسکول اور کالجس کے مسلم پرنسپل لیکچرر و ٹیچرز خصوصاً جن کا ایس ایس سی مکمل ہوگیا ہو،ایسے طلباء وطالبات ان کے سرپرست حضرات سے گزارش ہے کہ اپنا ایڈمشن گورنمنٹ کالج میں لیں یا خانگی اداروں میں لیں سیکنڈ لینگویج عربی زبان ضرور دلوائیں اس سلسلہ میں ذمہ داران فکر فرمائیں۔