دہلی

انتخابی نتائج کے ایک دن بعد راہول گاندھی نے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

گاندھی نے جموں و کشمیر کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتحاد کو اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا موقع دیا لیکن ہریانہ کے انتخابی نتائج کو غیر متوقع قرار دیا اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کہ وہ انتخابی نتائج کا تجزیہ کرے اور اس سے متعلق شکایات کے بارے میں آگاہ کرے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد آج انڈیا اتحاد کے حق میں ووٹ دینے کے لئے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی
راہول گاندھی، پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے رکن بنائے گئے

مسٹر گاندھی نے جموں و کشمیر کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتحاد کو اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا موقع دیا لیکن ہریانہ کے انتخابی نتائج کو غیر متوقع قرار دیا اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کہ وہ انتخابی نتائج کا تجزیہ کرے اور اس سے متعلق شکایات کے بارے میں آگاہ کرے۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہا ’’جموں و کشمیر کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ – ریاست میں انڈیا اتحاد کی جیت آئین کی جیت ہے، جمہوری عزت نفس کی جیت ہے۔ ہم ہریانہ کے غیر متوقع نتائج کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ کئی اسمبلی حلقوں سے آنے والی شکایات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

کانگریس کے لیڈر نے کہا "ہریانہ کے تمام لوگوں کا ان کی حمایت اور انتھک محنت کے لئے ہمارے ببر شیر کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ ہم حقوق ، سماجی اور معاشی انصاف اور سچائی کے لیے اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور آپ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔