دیگر ممالک

روس کے ساتھ معاہدہ، شیطان کے ساتھ معاملت کے مترادف۔ زیلنسکی کے مشیر کا بیان

یوکرینی صدر زیلنسکی کے ایک اعلیٰ مشیر نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ روکنے کے لئے روس کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنا شیطان کے ساتھ معاملت کرنے کے مترادف ہوگا۔ یوکرین پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ وہ ڈھائی سال سے جاری جنگ ختم کرے۔

کیف: یوکرینی صدر زیلنسکی کے ایک اعلیٰ مشیر نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ روکنے کے لئے روس کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنا شیطان کے ساتھ معاملت کرنے کے مترادف ہوگا۔ یوکرین پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ وہ ڈھائی سال سے جاری جنگ ختم کرے۔

متعلقہ خبریں
یوکرین جنگ، 48 بچھڑے خاندانوں کو دوبارہ ملادیا گیا
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
روس کی مدد کے خلاف چین کو انتباہ
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

مشیر پوڈولیاک نے جمعرات کے دن امریکی نیوز ایجنسی اسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کو انٹرویو میں کہا کہ معاہدہ ہوجانے سے روسی صدر پوٹین کو اپنی فوج کو مستحکم کرنے اور جنگ میں مزید پرتشدد باب شروع کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ شیطان کے ساتھ معاملت کریں گے تو جہنم میں جانے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ روس کے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہے۔

مشیر سے امن کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ یوکرین کی فوج مشرقی یوکرین میں ماسکو کی فوج کے ساتھ خونیں جنگ لڑ رہی ہے۔

زیلنسکی کے مشیر نے کہا کہ روس کے ساتھ آج کسی بھی معاہدہ پر دستخط جنگ ہارنے کے برابر ہوگی۔ جرائم کے لئے روس کو قانونی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔