شمالی بھارت

تاج محل کی سیکوریٹی میں خامی، انکوائری کے احکامات (ویڈیو وائرل)

اترپردیش کے ضلع آگرہ میں پولیس انتظامیہ نے تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود تاج محل کے آس پاس اتوار کی صبح ڈرون کیمروں کواڑائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ میں پولیس انتظامیہ نے تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود تاج محل کے آس پاس اتوار کی صبح ڈرون کیمروں کواڑائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تاج محل اور لال قلعہ دو دن بند رہیں گے
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

ایک ڈرون کیمرہ آج صبح تاج محل کے مین گنبد کے اوپر تک پہنچ گیا۔ پولیس ڈرون کیمرہ اڑانے والے شخص کے بارے میں پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی وجوہات سے تا ج محل کے نزدیک ڈرون اڑانے پر پابندی ہے لیکن یہاں وقتا فوقتا غیر ملکیوں کے ذریعہ ڈرون اڑائے جانے کے واقعات سامنے آتے رہیں۔

پولیس ایسے غیر ملکی سیاحوں کی تلاش بھی کرتی ہے لیکن وہ ڈرون اڑانا ممنوع ہے اس کی جانکاری نہ ہونے کا کہہ کر بچ نکلتے ہیں۔پولیس کے ذریعہ بھی ان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

a3w
a3w