جرائم و حادثات

فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور تک دکھائی دے رہے تھے۔

الور: راجستھان کے کوٹ پٹلی بہروڈ ضلع کے تحت نیمرانا کے گھیلوٹ صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

آگ کی اطلاع ملتے ہی بہروڑ، نیمرانہ اور سوتنالہ سے نصف درجن فائربریگیڈ کے عملے کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی آگ نے کچھ ہی دیر میں کمپنی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور تک دکھائی دے رہے تھے۔

آگ اتنی شدید تھی کہ کمپنی کے اندر رکھا تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ گھنٹے کی محنت کے بعد نصف درجن فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

اس کے بعد بھی کمپنی سے دھواں نکل رہا ہے اور اسے مکمل طور پر بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔