جرائم و حادثات

سارن میں سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت ہو گئی

اسی دوران ایک بے قابو ٹرک نے اسے کچل دیا، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی لے کر بھاگنے لگا، جسے مقامی لوگوں نے پیچھا کیا اور انائی گاؤں کے قریب پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے ریول گنج اور بنیا پور تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک

پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ سرسیا رام پور گاؤں کا رہنے والا محمد مسلم (65) جمعرات کی رات دیر گئے اپنی موٹر سائیکل سے نیچے اتر کر سڑک پار کر رہا تھا۔

اسی دوران ایک بے قابو ٹرک نے اسے کچل دیا، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی لے کر بھاگنے لگا، جسے مقامی لوگوں نے پیچھا کیا اور انائی گاؤں کے قریب پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایک دیگر واقعہ میں گاؤں کے الگو رام (55) جو ضلع کے بنیا پور تھانہ علاقے میں نیشنل ہائی وے 331 پر پچھاری نہر کے قریب رات دیر گئے پیدل جا رہا تھا ، بے قابو آٹورکشا نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔