مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 22 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا

1924۔انگلیبنڈ نے سوڈان سے مصر کے لوگوں کو نکالنے کا حکم دیا۔

نئی دہلی: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 22 نومبر کےچند اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں:

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1699۔سویڈن کے سامراج کی تقسیم کے سلسلہ میں ڈنمارک، روس، سیکسونی اور پولینڈ کے درمیان معاہدہ ہوا۔

1890۔فرانس کے سابق صدر اور عظیم رہنما چارلس ڈیگال کی پیدائش ہوئی۔

1899 – مشہور مجاہد آزادی شہید لکشمن نائک کی پیدائش۔

1916۔’وہائٹ فانگ‘اور ’کال آف دیوائلڈ‘کے امریکی مصنف جیک لندن کا 40 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

1939 – سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی پیدائش۔

1924۔انگلیبنڈ نے سوڈان سے مصر کے لوگوں کو نکالنے کا حکم دیا۔

1943۔لبنان آزاد ہوا۔

1943۔برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل امریکی صدر فرینکلنڈی روزولٹ اور چین کے قوم پرست لڈر چیانگ کے شیک نے قاہرہ کانفرنس میں جاپان کے خلاف جنگ کے بارے میں بات کی۔

1947۔ایرانی پارلیمنٹ نےسوویت یونین کے ساتھ تیل معاہدہ کو منسوخ کردیا۔

1956۔میلبورن میں 16 ویں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔

1960۔لوک سبھانے مدراس ریاست کا نام تبدیل کرکے تملناڈو کرنے کی تجویز منظور کی۔

1963 – ڈالاس (ٹیکساس) میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل ہوا۔

1968 ۔ ریاست مدراس کا نام بدل کر تمل ناڈو کرنے کی تجویز لوک سبھا میں منظور۔

1966۔کروشیا اور بوسنیا نے امن معاہدہ کیا۔

1968۔ لوک سبھا نے مدراس ریاست کا نام بدل کر تمل ناڈو کئے جانے کی تجویز منظور کی۔

1971 ۔ پاکستان نے ہندستانی فضائی سرحد کی خلاف ورزی کی اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی حملوں کا آغاز ہوا۔

1972۔امریکی صدر رچرڈ نکسن نے چین کا دورہ کرنے پر عائد 22 سالہ پرانی پابندی کو اٹھا لیا۔

1974۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی تنظیم آزادی کو ڈیلی گیٹ کا درجہ دیا۔

1975۔ جوآن کارلوس نے اسپین کے شاہ کے طور پر اقتدار سنبھالا۔

1977۔ امریکیوں کی چین کی سیاحت پر 22 سال سے عائد پابندی صدر رچرڈنکسن نے ختم کردی۔

1977۔طویل تنازعہ کے بعد کانکورڈ طیاروں کی پرواز نیویارک ہوائی اڈے سے شروع ہوئی۔

1985۔ انگولا سے کیوبا کی فوج کو ہٹانے کے سلسلے میں بات چیت میں جنوبی افریقہ بھی شامل ہوگیا۔

1986۔ ایرانی میزائلی حملہ سے بغداد میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

1987۔سری لنکا کی حکومت نے شمالی سری لنکا میں تمل باغیوں پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی توڑنے اور ہندوستانی فوج پر حملے کا الزام لگایا۔

1988۔انگولا سے کیوبا کے فوجیوں کو ہٹانے کے منصوبہ کی جنوبی افریقہ نے حمایت کی۔

1989۔ لبنانی وزیراعظم رینے معاد کو قتل کیا گیا۔ اس حملے میں 16 دیگر افراد بھی مارے گئے۔

1989۔امریکہ نے خلابازوں کے بغیر خلائی مم کے تحت ڈسکوری 9 کو روانہ کیا۔

1990 – برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر نے 11برس کے اقتدر کے بعد استعفی دیا۔

1990۔برطانیہ کی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر نے 11 برس کے اقتدر کے بعد استعفی دیا۔

1991۔مصر کے نائب وزیر اعظم بطروس غالی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

1992۔ناٹو کے جنگی جہازوں نے یوگوسلاویہ کی ناکہ بندی شروع کی۔

1997 – ہندستان کی ڈائنا ہیڈن مس ورلڈ منتخب۔

1998 – بنگلہ دیش کے متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین نے ڈھاکہ کی عدالت میں خودسپردگی کی۔

1998۔بوسنیا جنگ کے بعد کروشیا اور بوسنیا نے جنگ بندی سمجھوتے پر دستخط کئے۔

2000 – امریکہ نے پاکستان اور ایران پر پابندی عائد کی۔

2000۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ریاستی کونسل کا افتتاح کیا۔

2002 ۔ مس ورلڈ مقابلہ کے انعقاد کے خلاف نائیجیریا میں بھڑکے فسادات میں 215 افراد کے ہلاک ہوجانے کی وجہ سے سرکار نے اس مقابلہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

2006 ۔ ہندستان اور گلوبل کنسورشیم کے چھ دیگر ممالک نے سورج کی طرح توانائی پیدا کرنے والےپہلے فیوژن ری ایکٹر کو قائم کرنے کے لئے پیرس میں ایک تاریخی معاہدہ کیا۔

2008۔ ہندی کے معروف شاعر کنور نارائن کو 2005 ء کے گیان پیٹھ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔