نئی دہلی : ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 25 نومبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1538- ہندوستان پہنچی ترک بحری مہم پرتگال کا بیڑا پہنچنے کے بعد واپس لوٹ گئی۔
1716- امریکہ میں پہلی بار شیر کو نمائش کے لیے رکھا گیا۔
1741- روس کی مہارانی الزبتھ نے امپیریل روسی گارڈز کی مدد سے سینٹ پیٹرزبرگ میں بغاوت کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔
1866- الہ آباد ہائی کورٹ کا افتتاح۔
1867- الفریڈ نوبل نے ڈائنامائٹ کا پیٹنٹ کرایا۔
1930- جاپان میں ایک ہی دن میں زلزلے کے 690 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
1936- جرمنی اور جاپان کے درمیان کومنٹن (کمیونسٹ انٹرنیشنل) مخالف معاہدے پر دستخط۔
1945- امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں برفانی طوفان کی وجہ سے اسکول بس کے حادثے میں 15بچے ہلاک ہوئے۔
1948- ہندوستان میں نیشنل کیڈٹ کور کا قیام۔
1949- آئین کے خالق بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے دستور ساز اسمبلی میں ایک تاریخی تقریر کی۔