تلنگانہ

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں دل دہلا دینے والا حادثہ، 7 سالہ لڑکا باپ کے ٹریکٹر کے نیچے آ کر ہلاک

تفصیلات کے مطابق سورنا اور پرساد میاں بیوی کو تین بچے تھے۔ وہ کھیت میں ہل چلانے کے لیے نکلے تو بچوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ بچے کھیت میں کھیل رہے تھے اور والدین یہ منظر دیکھ کر خوش ہو رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے راجولہ کوٹا پلی گاؤں میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اپنے باپ کے ٹریکٹر کے روٹوویٹر کے نیچے آ کر ایک سات سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔ خوشیوں سے بھرے لمحات ایک لمحہ میں غم میں تبدیل ہو گئے۔ اور پورے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش


تفصیلات کے مطابق سورنا اور پرساد میاں بیوی کو تین بچے تھے۔ وہ کھیت میں ہل چلانے کے لیے نکلے تو بچوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ بچے کھیت میں کھیل رہے تھے اور والدین یہ منظر دیکھ کر خوش ہو رہے تھے۔


کچھ دیر بعد سورنا ٹریکٹر سے اتر کر کھیت میں کام کرنے لگی، جب کہ بچوں نے ضد کی کہ وہ ٹریکٹر سے نہیں اتریں گے۔ اس پر پرساد نے تینوں بچوں کو ٹریکٹر پر ہی بیٹھا رہنے دیا اور ہل چلانے لگا۔


اسی دوران ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا: سب سے چھوٹا بیٹا ورون اچانک گر گیا اورٹریکٹرکے روٹوویٹر کے نیچے آ کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس حادثہ میں بچے کی لاش بری طرح مسخ ہو گئی۔


اپنے بیٹے کو آنکھوں کے سامنے مرتا دیکھ کر والدین پر سکتہ طاری ہو گیا اور وہ زاروقطار رونے لگے۔ اس سانحہ سے پورے گاؤں میں فضا سوگوار ہو گئی۔


اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔