جرائم و حادثات

شہر حیدرآباد میں الکٹرانکس شوروم میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ شاہ علی بنڈہ میں واقع الکڑانکس شوروم میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ شاہ علی بنڈہ میں واقع الکٹرانکس شوروم میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
حیدرآباد میں مہندرا کار شوروم میں مہیب آتشزدگی۔7کاریں جل گئیں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔آگ کے ساتھ کثیف دھویں کے بادل بھی نظرآرہے تھے۔

آگ اتنی شدیدتھی کہ 6فائرانجنوں کے30 عہدیداروں نے کافی جدوجہد کے بعد اس پر قابو پایا۔

مقامی افراد کے مطابق آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی جس نے شوروم کے سکنڈ اور تھرڈ فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے کہا کہ تقریبا تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔