حیدرآباد

حیدرآباد میں جشن میلادالنبیؐ کا بڑے پیمانہ پر جلوس نکالا گیا

جگہ جگہ قوالیوں اور نعتیہ کلام کا اہتمام کیا گیا۔پرانا شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سجاوٹ پر مختلف تنظیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی ہوئی دیکھی گئیں۔ مکہ مسجد سے جلوس کا آغازہوا جس میں مختلف تنظیموں کے ارکان اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حیدرآباد:شہر حیدرآبادمیں جشن میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر جلوس نکالاگیا۔17ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس کے پیش نظر میلاد جلوس کو ملتوی کردیاگیا تھا اوریہ جلوس آج نکالاگیا۔ شہر کے کئی مقامات کو سبز پرچموں اور روشنیوں سے منور کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
گروپ II امتحانات ملتوی
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن

جگہ جگہ قوالیوں اور نعتیہ کلام کا اہتمام کیا گیا۔پرانا شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سجاوٹ پر مختلف تنظیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی ہوئی دیکھی گئیں۔ مکہ مسجد سے جلوس کا آغازہوا جس میں مختلف تنظیموں کے ارکان اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 شرکاء نے سبز پرچم لہراتے ہوئے میلاد کی خوشیاں منائیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔سڑکوں کے کنارے بھی بڑے بڑے اسٹیج لگاکر جلوسیوں کا استقبال کیا گیا۔جلوس کے موقع پر پولیس کا معقول بندوبست بھی دیکھا گیا۔ اس موقع پر علماء و مشائخ نے میلادالنبیؐ کی ا ہمیت اور افادیت پر زور دیا۔

a3w
a3w