جرائم و حادثات

تلنگانہ کے باسرریلوے اسٹیشن میں عاشق اورمعشوقہ نے ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی

تلنگانہ کے ضلع نرمل کے باسرریلوے اسٹیشن میں عاشق اورمعشوقہ نے ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے باسرریلوے اسٹیشن میں عاشق اورمعشوقہ نے ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ

یہ واقعہ کل شب تقریبا دس بجے پیش آیا۔ان افرادنے پلیٹ فارم سے ناگرسرسول ایکسپریس ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی۔ مقامی افراد کی اطلاع کے ساتھ ہی ریلوے پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس نے لڑکی کے گلے میں موجود شناختی کارڈ کے ذریعہ اس کی شناخت نظام آباد ضلع کے ایک پرائیویٹ کالج کی ڈگری کی طالبہ نشیتا کے طورپر کی گئی ہے۔

لڑکے کے پاس کسی بھی قسم کا شناختی کارڈ نہیں ملا تاہم پولیس اس کی بھی شناخت کی کوشش کررہی ہے تاکہ اس کے افراد خاندان کو اس واقعہ کی اطلاع دی جاسکے۔

پولیس نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے اس انتہائی اقدام کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔