جرائم و حادثات

ورنگل این آئی ٹی میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی، طالبات خوفزدہ

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہا تھا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کیونکہ طالبات نے اس واقعہ کے ساتھ ہی فوری چوکسی کامظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل این آئی ٹی میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔کل شب لیڈیز ہاسٹل میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث یہ آگ بھڑک اٹھی اور کمرے کا سامان مکمل طور پر جل کرخاکستر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

 اطلاع ملنے پر ہنمکنڈہ کے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔آگ کے واقعہ کے ساتھ ہی ہاسٹل میں مقیم طالبات خوفزدہ ہوگئیں جو اپنی جان بچانے کیلئے نکل گئیں۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہا تھا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کیونکہ طالبات نے اس واقعہ کے ساتھ ہی فوری چوکسی کامظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی۔