حیدرآباد

حیدرآباد کے املی بن بس اسٹیشن میں پولیس کی بڑے پیمانہ پر تلاشی

شہرحیدرآباد کے املی بن بس اسٹیشن میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر تلاشی لی گئی۔اس تلاشی کے دوران کتوں کا بھی استعمال کیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے املی بن بس اسٹیشن میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر تلاشی لی گئی۔اس تلاشی کے دوران کتوں کا بھی استعمال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

پولیس کی بھاری تعداد نے کل شب شہر کے اس اہم اسٹیشن پہنچ کر مسافرین کے سامان کی تلاشی لی اور کئی مسافرین سے ان کے شناختی دستاویزات بھی دکھانے کی بھی خواہش کی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پرانا شہرحیدرآباد کے بشمول نئے شہر کے مختلف علاقوں میں راتوں میں پولیس کی تلاشی مہم میں شدت پیداکردی گئی ہے۔

پرانا شہر کے کئی علاقوں میں راتوں میں سڑکوں پر غیرضروری گھومنے والے نوجوانوں کو پکڑ کران کے والدین کی موجودگی میں ان کی کونسلنگ کی جارہی ہے۔

ساتھ ہی گاڑیوں کے نامناسب دستاویزات پر گاڑیوں کوضبط بھی کیاجارہا ہے۔