حیدرآباد

کیل نگل لینے والے قیدی کی گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس نے جان بچائی

چرلہ پلی جیل کے اس زیردریافت قیدی نے چار دن پہلے اچانک پیٹ میں شدید دردکی شکایت کی۔ جیل کے ڈاکٹروں کی سفارش پر اسے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ قیدی کے پیٹ میں لوہے کے کچھ کیل ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک زیردریافت قیدی کی جان بچائی جس نے لوہے کی کیلیں نگل لیں تھیں۔انڈوا سکوپی کے ذریعہ پتہ چلا کہ اس نے کیلیں نگل لئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گاندھی اسپتال میں مریض کی خودکشی
تاج ہاسپٹل میں مفت ہیلتھ کیمپ

 چرلہ پلی جیل کے اس زیردریافت قیدی نے چار دن پہلے اچانک پیٹ میں شدید دردکی شکایت کی۔ جیل کے ڈاکٹروں کی سفارش پر اسے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ قیدی کے پیٹ میں لوہے کے کچھ کیل ہیں۔

گیسٹرو انٹرالوجی کے سربراہ شراون کمار نے گذشتہ روز اس کا دوبارہ طبی معائنہ کیا۔ تقریباً 45 منٹ کی کوشش کے بعد مریض کی جان کو کسی خطرے کے بغیر نو کیل کامیابی سے نکالے گئے۔ جیل حکام نے بتایا کہ یہ کیل تقریباً 2-2.5 انچ کے تھے۔

a3w
a3w