حیدرآباد

عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی نئی عمارت تعمیر کی جائے،تلنگانہ گورنمنٹ ڈاکٹر اسوسی ایشن کا مطالبہ

عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ بی ناگیندر نے کہا عثمانیہ دواخانہ کو ایک نئی عمارت کی ضرورت ہے ہر مریض ڈاکٹر عملہ اور طالب علم ایک ایسی عمارت چاہتے ہیں جو ایم سی کے معیار کے مطابق ہو اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ گورنمنٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن (ٹی جی ڈی اے) نے 114 سال قدیم  عثمانیہ جنرل ہاسپٹل (او جی ایچ) کے لیے نئی عمارت کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ بی ناگیندر نے کہا عثمانیہ دواخانہ کو ایک نئی عمارت کی ضرورت ہے ہر مریض ڈاکٹر عملہ اور طالب علم ایک ایسی عمارت چاہتے ہیں جو ایم سی  کے معیار کے مطابق ہو اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک

ہمیں ایک جدید ترین ہاسپٹل کی ضرورت ہے جہاں غریب مریضوں کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔ دیکھ بھال اور علاج کا ایک اور پہلو اور ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں کوئی مناسب ڈیموسٹریشن روم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ان مطالبات کا مقصد ہاسپٹل کو کارپوریٹ ہاسپٹل کے مماثل بنانا ہے۔ پروفیسر کودنڈارام نے کہا اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ موجودہ ڈھانچے کو منہدم کرنے کے حق میں ہیں یا اس کے خلاف ہیں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہسپتال کو مجوزہ جگہوں میں سے کسی ایک پر منتقل کیا جانا چاہیے۔

 انہیں چاہیے کہ وہ اپنی نمائندگی حکومت کو پیش کریں اور حکام کو ہاسپٹل کی قسمت کا فیصلہ کرنے دیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر کے مہیش نے کہا کہ یہ مسئلہ 2010 کا ہے جب اس وقت کے چیف منسٹر کے روشیا نے ہاسپٹل کی تعمیر کے لیے 200 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی اور ایک G+4 عمارت کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

جب کے چندر شیکھر راؤ نے اقتدار سنبھالا تو انہوں نے جے این ٹی یو کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہسپتال کو بحال نہیں کیا جا سکتا۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے دورے کے بعد کے سی آر نے کہا کہ حکومت اسے منہدم کردے گی۔

 ثقافتی ورثے کے عمارت کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ یہ دواخانہ  جملہ اراضی کے وسط میں تین ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ ایچ ایم ڈی اے ایکٹ کے مطابق اسے ہیریٹیج عمارت قرار دیا گیا ہے، اور اس جگہ پر موجودہ عمارت سے اونچا کوئی اور عمارت تعمیر نہیں کی جا سکتی۔

اب ایک نئی عمارت کی تعمیر کے لیے کم از کم 22 ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔ یہاں قانونی مسئلہ یہ ہے کہ ورثے کے عمارت کو گرایا جا سکتا ہے یا نہیں؟ یہ مسئلہ بنا ہوا ہے، ایچ ایم ڈی اے کے ضابطوں کے مطابق ہر ہیریٹیج عمارت کو گرایا جا سکتا ہے۔ یہ عمارت  ایک اسپتال ہے اور اس کو واحد مقصد کے لیے بنایا گیا تھا۔ 

a3w
a3w