جرائم و حادثات

آندھراپردیش کا طالبعلم امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک

طالب علم کے رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ راکوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا تھا اور ہندوستانی معیار وقت کے مطابق منگل کی صبح تین دوستوں کے ساتھ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے کار میں سفر کر رہا تھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے باپٹلہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ضلع کے بوڈاواڈو سے تعلق رکھنے والا 22سالہ اے ریونت بی ٹیک کی تکمیل کے بعد ایم ایس کی اعلی تعلیم کے لئے گذشتہ سال دسمبر میں امریکہ گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

طالب علم کے رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ راکوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا تھا اور ہندوستانی معیار وقت کے مطابق منگل کی صبح تین دوستوں کے ساتھ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے کار میں سفر کر رہا تھا۔

علاقہ موسم میں بڑی تبدیلیوں کے باعث اچانک برفباری ہوئی اور کار بے قابو ہو گئی۔ اس حادثہ میں تین نوجوانوں کے ساتھ ریونت شدید زخمی ہو گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ ریونت کی والدہ کا کچھ سال قبل انتقال ہو گیا تھا، جب کہ اس کے والد رگھوبابو ایک فزیو تھراپسٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔