حیدرآباد

قطر میں دس ماہ سے کوما میں رہنے والے تلنگانہ کے ایک شخص کو حیدرآباد لایاگیا

قطر میں دس ماہ سے کوما میں رہنے والے ضلع نظام آبادکے شخص کو حیدرآباد واپس لایاگیا جہاں کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں وہ زیرعلاج ہیں۔

حیدرآباد (یو این آئی)قطر میں دس ماہ سے کوما میں رہنے والے ضلع نظام آبادکے شخص کو حیدرآباد واپس لایاگیا جہاں کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں وہ زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ خبریں
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس کے ارکان خاندان نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خواہش کی کہ اس کے علاج کے اخراج حکومت برداشت کرے کیونکہ اس کا خاندان پرائیویٹ اسپتال میں ہونے والے علاج کے اخراجات کا متحمل نہیں ہے۔

اس شخص کی شناخت ضلع کے ناگم پیٹ کے رہنے والے سائنا کے طورپر کی گئی ہے جو دس ماہ سے زیادہ عرصہ سے قطر کے ایک اسپتال میں کوما میں تھا،اس کو کمپنی انتظامیہ نے جمعہ کو حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا۔

اس کی بیوی پریملا، بیٹے وکا س نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اوربالکنڈہ کے کانگریس انچارج سنیل ریڈی سے خواہش کی کہ سائنا کو نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) منتقل کیاجائے جہاں اس کو علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے۔

کانگریس این آر آئی سیل کے کنوینرایم بھیم ریڈی کوما کے مریض کو قطر سے ہندوستان نکالنے اور نمس میں اس کے داخلے کے عمل کے سلسلہ میں تال میل کررہے ہیں۔