آندھراپردیش

گلے میں مونگ پھلی کا دانہ پھنس جانے پر دم گھٹنے سے دو سالہ لڑکی کی موت

گلے میں مونگ پھلی کا دانہ پھنس جانے کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے دو سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: گلے میں مونگ پھلی کا دانہ پھنس جانے کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے دو سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب

یہ واقعہ آندھراپردیش کے سری ستیہ سائی ضلع میں پیش آیا۔

کرناٹک کے وسنت پور سے تعلق رکھنے والی نینا سری کے والد ہنومان اپنے ارکان خاندان کے خاندان کے افراد کے ساتھ سری ستیہ سائی ضلع کے نالہ چیروو منڈل میں رشتہ دار کے گھر آئے تھے۔

ان کی دو سالہ بیٹی مونگ پھلی کا دانہ کھانے کی کوشش کی۔ اسی دوران یہ دانہ اس کے حلق میں پھنس گیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی لڑکی کو کدری کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیاجہاں کے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ اسے سرکاری اسپتال لے جایا جائے کیونکہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس لڑکی کو معائنہ کے بعد مردہ قراردیااور کہا کہ دم گھٹنے سے لڑکی کی موت ہوئی ہے۔