مہاراشٹرا

مہاراشٹر کابینہ کی خصوصی میٹنگ میں امت شاہ کریں گے شرکت

مہاراشٹر حکومت15 سے 17 ستمبرکے درمیان مراٹھواڑہ کے مکتی دوس کے تین روزہ جشن اور امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب کے موقع پر16 ستمبر کو کابینہ کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد کرے گی

چھترپتی سمبھاجی نگر: مہاراشٹر حکومت15 سے 17 ستمبرکے درمیان مراٹھواڑہ کے مکتی دوس کے تین روزہ جشن اور امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب کے موقع پر16 ستمبر کو کابینہ کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد کرے گی۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ نے کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لیا
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کی شام اہم پروگرام میں شرکت کریں گے۔

حکومت نے ہر ضلع کومختلف ثقافتی تقریبات کی میزبانی کرنے کی ہدایت دی ہے، جس میں اسکول کے طلباء کے ذریعہ صبح کا جلوس اور 17 ستمبر کو پرچم کشائی کی تقریب شامل ہے۔

دوپہر میں انڈور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

مرکزی وزیر 16 ستمبر کی شام چھترپتی سمبھاجی نگر میں خاص تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے صبح کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔

امید ہے کہ ریاستی کابینہ مراٹھواڑہ خطے کے لیے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کرے گی جو اس وقت خشک سالی جیسی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھومی پوجن اور شہر بھر میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح میں شرکت کریں گے۔

a3w
a3w