آندھراپردیشجرائم و حادثات

تیزاب کے حملہ میں جھلسی خاتون دوران علاج فوت

ایک خاتون جن پر بائیکس پر سوار 6 افراد نے گذشتہ ہفتہ تیزاب سے حملہ کیا تھا، وجئے واڑہ میں ایک خانگی ہاسپٹل میں دوران علاج آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

ایلورو: ایک خاتون جن پر بائیکس پر سوار 6 افراد نے گذشتہ ہفتہ تیزاب سے حملہ کیا تھا، وجئے واڑہ میں ایک خانگی ہاسپٹل میں دوران علاج آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں
Acid Attack: آگرہ میں نامراد عاشق کا خاتون پر حملہ

تیزاب (ایسڈ) کے حملہ میں یہ خاتون شدید جھلس گئی تھی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ضلع ایس پی ایلورو ڈی سری پرشانتی نے توثیق کی کہ تیزاب حملہ میں شدید جھلسی خاتون فرانسیکا، چہارشنبہ کے روز وجئے واڑہ کے ہاسپٹل میں دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

انہوں نے بتایاکہ13 جون کو تقریباً9بجے شب 35سالہ ایڈلہ فرانسیکا، کام کے مقام سے گھر واپس جارہی تھی۔ وہ اپنے مکان سے بمشکل 100گز دور تھی کہ ملزم ستیش اور دیگر 5 ملزمین جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، فرانسیکا کا راستہ روکا اور ان ملزمین نے اس خاتون کے چہرہ اور دھڑ پر تیزاب (ایسڈ) پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق ستیش کے فرانسیکا کی بہن کے ساتھ تعلقات تھے جس پر فرانسیکا نے شدید اعتراض کیا تھا اور ملزم ستیش کو برُا بھلا کہا جس پر اُس نے اس خاتون کے خلاف برہم ہوگیا اور اس جرم کا ارتکاب کیا۔

پولیس نے اس کیس میں ستیش کے ساتھ موہن، سوریہ پرکاش اور دیگر 3 افراد کو جو آپس میں دوست بتائے گئے ہیں، گرفتار کرلیا ہے۔

a3w
a3w