حیدرآباد

حیدرآبادمیں کتوں کے حملہ میں کمسن لڑکی ہلاک

یہ واقعہ 12 / اپریل کو پیش آیا لڑکی کو کتوں سے بچالیا اور اسے شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل لے جایا گیا مگر اسے ایک دوسرے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

حیدرآباد: شہر میں گائتری نگر میں ایک زیر تعمیر اپارٹمنٹ کے قریب کتوں کے حملہ میں ایک ڈھائی سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔ یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ یہ لڑکی زیر تعمیر اپارٹمنٹ کے باہر کھیل رہی تھی کہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میڈیا ایکریڈیشن کے نئے قواعد کی اجرائی خوش آئند،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی تاریخ ساز کامیابی
حیدرآباد میں طلبہ کا بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 پولیس کے مطابق لڑکی اور اس کی بہن کو دوکتوں نے اس وقت کاٹ لیا جبکہ یہ دوبہنیں زیر تعمیرعمارت کے مقام پر کھیل رہی تھیں جبکہ ان دولڑکیوں کے والد جو چھتیس گڑھ کے متوطن بتائے گئے ہیں، قریب میں کام میں مصروف تھے۔

 یہ واقعہ 12 / اپریل کو پیش آیا لڑکی کو کتوں سے بچالیا اور اسے شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل لے جایا گیا مگر اسے ایک دوسرے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔