حیدرآباد

حیدرآباد میں سڑک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق

لنگر حوض پولیس نے کہاکہ اس حادثہ کے ساتھ ہی اسلم اوریوسف بائیک سے نیچے گرکرزخمی ہوگئے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔اس حادثہ میں زخمی اسلم کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے لنگرحوض علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 30سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔شہرکے فرسٹ لانسرز علاقہ کا رہنے والا یوسف، اپنے دوست اسلم کے ساتھ مہدی پٹنم سے عطاپور ایک بجے شب ٹو وہیلر پر جارہا تھا کہ کچرا منتقل کرنے والی وین نے غلط سمت سے آکر ان کی بائیک کو پلرنمبر60کے قریب ٹکر دے دی۔

لنگر حوض پولیس نے کہاکہ اس حادثہ کے ساتھ ہی اسلم اوریوسف بائیک سے نیچے گرکرزخمی ہوگئے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔اس حادثہ میں زخمی اسلم کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے وین کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔