حیدرآباد

40دن نماز فجر کی پابندی پر 3لڑکوں کو سیکل انعام

40لڑکوں نے روزانہ آنے کی کوشش کی مگر صرف 3 لڑکے محمد منصور طلحہ،مرزا عمر بیگ،سید ابو ذر نے ہی اس کوشش میں کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: مسجد فاطمی بھارت نگر کالونی،موسیٰ پیٹ کی انتظامی کمیٹی کے صدر شیخ محمد خلیل،معتمد سید اعجاز علی و اراکین عاملہ نے علاقہ کے لڑکوں کو نماز اور دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مسجد میں اعلان کیا کہ جو لڑکے40دن تک مسلسل نماز فجر پابندی سے پڑھیں گے انتظامی کمیٹی کی جانب سے نئی رالے سیکل انعام میں دی جائیں گی۔

چنانچہ 40لڑکوں نے روزانہ آنے کی کوشش کی مگر صرف 3 لڑکے محمد منصور طلحہ،مرزا عمر بیگ،سید ابو ذر نے ہی اس کوشش میں کامیابی حاصل کی۔

اس انعام کے مستحق قرار پائے۔ تصویر میں انتظامی کمیٹی کے زیر نگرانی شیخ محمد مقبول نے تینوں لڑکوں کو سیکل حوالے کی اور دیگر کو بھی پابندکیا گیا کہ وہ بھی 40دن نماز فجر ادا کرکے انعام کے مستحق بن سکتے ہیں۔