سوریا پیٹ کے نئے بس اسٹانڈ پر عجیب و غریب بورڈ، ’’مردوں کا احترام ہماری روایت ہے‘‘
تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں واقع نئے بس اسٹانڈ پر ایک عجیب و غریب بورڈ نے مسافروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ بورڈ پر درج پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’مردوں کا احترام ہماری روایت ہے، انہیں ان کے لیے مختص نشستوں پر بٹھائیں۔‘‘
سوریہ پیٹ: تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں واقع نئے بس اسٹانڈ پر ایک عجیب و غریب بورڈ نے مسافروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ بورڈ پر درج پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’مردوں کا احترام ہماری روایت ہے، انہیں ان کے لیے مختص نشستوں پر بٹھائیں۔‘‘
بورڈ پر موجود اس غیر معمولی پیغام کو دیکھ کر بس اسٹانڈ آنے والے کئی مسافر حیران رہ گئے۔ پیغام میں خاص طور پر مردوں کے احترام اور ان کے لیے مختص نشستوں کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
اس بورڈ کے منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض افراد نے سوال اٹھایا ہے کہ عوامی مقام پر اس طرح کا پیغام درج کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور اسے کس ادارے یا شخص کی جانب سے نصب کیا گیا ہے۔
مسافروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ کی حقیقت اور اسے نصب کرنے کے مقصد کی وضاحت کی جائے۔ ساتھ ہی عوامی مقامات پر نصب کیے جانے والے تمام سائن بورڈز کے پیغامات کو واضح، مناسب اور تمام مسافروں کے لیے قابل فہم بنانے کو یقینی بنایا جائے۔
سوریہ پیٹ کے نئے بس اسٹانڈ پر نصب یہ بورڈ فی الحال مسافروں اور عوام کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے