سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ٹرین میں خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا ملزم ٹی ٹی ای گرفتار

ریل مسافر راجیش نے ریلوے پولیس پر درج کی گئی شکایت میں کہا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ امرت سر سے کولکاتہ جارہا تھا۔ نصف رات بہار باشندہ ٹی ٹی ای منا لال نے کوچ نمبر اے۔1 میں اس کی بیوی کے سر پر پیشاب کردیا۔ جب خاتون نے شور مچایا تواس کے شوہر اور دیگر مسافروں نے ٹی ٹی ای کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کردی۔

لکھنؤ: امرت سر سے کولکاتہ جارہی اکال تخت ایکسپریس میں ایک خاتون مسافر کے سر پر مبینہ طور سے پیشاب کرنے کے الزام میں پولیس نے ٹی ٹی ای کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ریل مسافر راجیش نے ریلوے پولیس پر درج کی گئی شکایت میں کہا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ امرت سر سے کولکاتہ جارہا تھا۔

 نصف رات بہار باشندہ ٹی ٹی ای منا لال نے کوچ نمبر اے۔1 میں اس کی بیوی کے سر پر پیشاب کردیا۔ جب خاتون نے شور مچایا تواس کے شوہر اور دیگر مسافروں نے ٹی ٹی ای کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کردی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرین کے لکھنؤ پہنچنے پر ٹی ٹی ای کو جی آر پی کو سونپ دیا گیا۔ انہوں نے کہا معاملہ درج کرنے کے بعد ٹی ٹی ای کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے جیل بھیج دیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ کوش میں سفر کررہے مسافروں نے جی آر پی کو اطلاع دی ہے کہ ٹی ٹی ای نشے کی حالت میں ہے۔