کھیل

ہندوستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

ملک کی کپتانی کرنے کا موقع ملنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس موقع پر تو یہ اور بھی خاص ہے

گال :    ہندوستان نے ہفتہ کو ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج یہاں ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد گل نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور موسم بھی بہترین ہے، اس لیے امید ہے کہ ہمارے لیے کرکٹ کا یہ دن اچھا رہے گا۔

ہم نے اسی پلیئنگ الیون کو انتخاب کیا ہے جو پچھلے میچ میں کھیلی تھی۔ ہمارے پاس پانچ گیند باز ہیں – دو تیز گیند باز اور تین اسپنرس۔ اپنے ملک کی کپتانی کرنے کا موقع ملنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس موقع پر تو یہ اور بھی خاص ہے۔ یہ ہمارے لیے آزادی کا دن ہے اور ہمارا 600واں ٹیسٹ میچ بھی ہے، اس لیے ہم اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

وہیں سری لنکا کے کپتان دھننجے ڈی سلوا نے کہا کہ میں بھی پہلے بلے بازی کرنا چاہتا تھا۔ پچ کافی سوکھی لگ رہی ہے۔ ڈکویلا کیپنگ کریں گے اور کیشرا کا ڈیبیو ہو رہا ہے۔ دو تیز گیند باز، دو اسپنرس اور مجھے لے کر دو آل راؤنڈر ہماری الیون میں ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

ہندوستان (الیون): یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، دیودت پڈیکل، شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھروو جوریل، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، مانو سوتھار، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا۔

سری لنکا (الیون): لہیرو ادارا، نشان مدوشکا، دنیش چانڈیمال، کامندو مینڈس، دھننجے ڈی سلوا (کپتان)، سونل دینوشا، نروشن ڈکویلا (وکٹ کیپر)، کیشرا نووانتھا، پربھات جے سوریہ، لہیرو کمارا اور اسیتا فرنینڈو۔