انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

مسلم دوست سے شادی کے بعد سوناکشی نے سنہا مذہب کے تعلق سے خاموشی توڑ دی

بین مذہبی شادی کرنے پر سوناکشی سنہا کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اب تک کڑی تنقید کا سامنا ہے، شادی سے قبل یہ بھی کہا جارہا تھا کہ اداکارہ اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں گی لیکن بعدازاں، ظہیر اقبال کے والد نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم دوست ظہیر اقبال سے شادی پر خاموشی توڑ دی۔ سوناکشی سنہا نے گزشتہ ماہ 23 جون کو اپنے مسلم دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب گھر میں ہی منعقد ہوئی تھی جس میں اُن کے چند قریبی دوستوں اور افراد خاندان نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں

بین مذہبی شادی کرنے پر سوناکشی سنہا کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اب تک کڑی تنقید کا سامنا ہے، شادی سے قبل یہ بھی کہا جارہا تھا کہ اداکارہ اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں گی لیکن بعدازاں، ظہیر اقبال کے والد نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

میڈیا کے مطابق، اب اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی شادی کو ایک خوبصورت جشن قرار دیا۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میرے اور ظہیر کے مذاہب مختلف ہیں لیکن مختلف مذاہب کے باوجود بھی ہم دونوں بنیادی طور پر ایک جیسے ہی ہیں۔

اداکارہ اور ظہیر اقبال نے کہا کہ ہمارے والدین نے ہمیں اچھا انسان بننا اور خدا پر یقین رکھنا سکھایا ہے، پھر چاہے ہمارا تعلق کسی بھی مذہب یا ذات سے کیوں نہ ہو۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں اور ظہیر شادی سے قبل سات سال تک تعلقات میں رہے لیکن کبھی بھی ہماری بات چیت کا موضوع ہمارے مختلف عقائد نہیں رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ہمارے درمیان مذہب کو لیکر کبھی کوئی لڑائی یا بحث نہیں ہوئی۔

دبنگ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری بین مذہبی شادی کی وجہ سے صرف ناقدین کو ہی مسئلہ ہے، اس شادی سے  ہماری فیملی تو بہت خوش ہے، لہٰذا اسی وجہ سے ہم تنقید کرنے والوں کو اہمیت نہیں دیتے۔

a3w
a3w