دہلی

کووی شیلڈ کی 2 کروڑ خوراکیں حکومت کومفت ملیں گی

بعض ممالک میں کووِڈ کیسس میں اضافہ کے مدنظر سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے مرکز کو کووی شیلڈ کی مفت سپلائی شروع کردی ہے۔

نئی دہلی: بعض ممالک میں کووِڈ کیسس میں اضافہ کے مدنظر سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے مرکز کو کووی شیلڈ کی مفت سپلائی شروع کردی ہے۔

آج 80لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ بھیجی گئی۔ کووِڈ ویکسین مہم شروع ہونے کے بعد سے پونے کا ایس آئی آئی تاحال حکومت کو کووی شیلڈ کی 170کروڑ خوراکیں فراہم کرچکا ہے۔

سرکاری ذرائع کے بموجب سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ڈائرکٹر گورنمنٹ اینڈ ریگولیٹری افیرس پرکاش کمار سنگھ نے مرکزی وزارت ِ صحت کو لکھا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ 410 کروڑ روپے کی 2کروڑ خوراکیں حکومت ِ ہند کو مفت دے گا۔

مرکزی وزارت ِ صحت نے فہرست جاری کردی کہ کووی شیلڈ ویکسین کی 80 لاکھ خوراکیں کن کن کو سپلائی کرنی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔