تلنگانہ

تلنگانہ: اراضیات پر غیر مجاز قبضہ کرنے والے رئیل اسٹیٹ تاجروں کو ماونوازوں کا انتباہ

ذرائع کے مطابق اس مکتوب میں ماونوازوں نے اراضیات پر غیر مجاز قبضہ کرنے والے رئیل اسٹیٹ کے تاجروں کو سخت انتباہ دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں ماونوازوں کے مکتوب سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
وائس چانسلر پر نااہل طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلے دینے کا الزام
21 سابق ججوں کا چیف جسٹس چندر چوڑ کومکتوب
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

ذرائع کے مطابق اس مکتوب میں ماونوازوں نے اراضیات پر غیر مجاز قبضہ کرنے والے رئیل اسٹیٹ کے تاجروں کو سخت انتباہ دیا ہے۔

یہ مکتوب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

جے ایم ڈبلیوپی ایم ڈیویثرن کمیٹی کے لیٹرہیڈ پر یہ مکتوب تحریر کیاگیا ہے۔

اس مکتوب کو کمیٹی کے جنرل سکریٹری وینکٹیش نے اپنی دستخط کے ساتھ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اراضیات پر غیر مجاز قبضہ کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے عوام کی وہ حمایت کرتے ہیں۔

اس مکتوب کے وائرل ہونے کے بعد پولیس اس مکتوب کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہوگئی ہے۔

دوسری طرف انٹلی جنس کے عہدیدار چوکس ہوگئے ہیں۔

a3w
a3w