شمالی بھارت

اکھلیش نے مرحوم شفیق الرحمان برق کے افراد خاندان سے ملاقات کی

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنبھل پہنچے اوراہل خانہ سے ملاقات کی۔

سنبھل: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربرا ہ اکھلیش یادو سنبھل لوک سبھا سیٹ سے ایم پی رہے مرحوم ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کے انتقال کے بعد آج ان کی رہائش گاہ پہنچ کر مغموم اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
سنبھل جامع مسجد تنازعہ 28 اپریل کو سماعت
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز

سنبھل لوک سبھا ع سے ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کا لمبی علالت کے بعد گذشتہ ہفتے مرادآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنبھل پہنچے اوراہل خانہ سے ملاقات کی۔

اکھلیش یادو کے ساتھ مرادآباد کے ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن، سنبھل کے ایم ایل اے اقبال محمود، بلاری کے ایم ایل اے محمد فہیم، گنور کے ایم ایل اے رام کھلاڑی ایدو، اسمولی کے ایم ایل اے پنکی یادو اور ایس پی کے ضلع صدر اصغر علی انصاری وغیرہ موجود رہے ۔